ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلم ‘سنجو‘دیکھ کر جذباتی ہوئے عامر خان ، بولے ۔ دماغ ہل گیا

فلم ‘سنجو‘دیکھ کر جذباتی ہوئے عامر خان ، بولے ۔ دماغ ہل گیا

Sat, 30 Jun 2018 21:29:38    S.O. News Service

نئی دہلی،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) رنبیر کپور کی فلم سنجو پردے پر آ گئی ہے ۔ فلم میں رنبیر کپور کی پرفارمینس کی خوب تعریف ہو رہی ہے ۔ویسے اس فلم کی شوٹنگ کی شروعات سے ہی کہا جا رہا تھا کہ یہ فلم رنبیر کے کریئر کی خاص فلم ہونے والی ہے۔

فلم ریلیز ہونے کے بعد رنبیر کی اداکاری کا ہر کوئی قائل ہوتا نظر آ رہا ہے ۔بالی ووڈ میں بھی ان کی پرفارمینس کی کافی تعریف ہو رہی ہے تو وہیں رنبیر کو ناظرین سے پورے نمبر مل رہے ہیں۔فلم ’سنجو‘رلیز ہونے کے بعد رنبیر کپور کی ایکٹنگ کا ہر کوئی قائل ہوتا نظر آرہا ہے ۔بالی ووڈ میں بھی ان کی پرفارمینس کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔

ایسے میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ’سنجو‘دیکھنے کے بعد اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ سنجو بہت پسند آئی ۔ایک والد اور بیٹے کی اور دو دوستوں کی بہت جذباتی کر دینے والی کہانی ۔ رنبیر نے شاندار کام کیا ہے اور وکی کوشل نے تو دماغ ہی ہلا دیا ایک شاندار فلم کیلئے شکریہ راجو۔

عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازداں نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ، میں اس لڑکے کو پسند کرتی ہوں ۔یہ دنیا کے کچھ رحم دل لوگوں میں سے ایک ہے۔سنجو کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ۔
 


Share: